7ویں تھل جیب ریلی کا شیڈول جاری،ڈی پی اونے سکیورٹی کا جائزہ لیا 


کوٹ ادو(خبرنگار)17 نومبر سے ہونے والی 7ویں تھل جیب ریلی کا مکمل شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 17 نومبر صبح 9 بجے تک ساڑھے تین بجے تک گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، گاڑیوں کی انسپکشن اور ڈرائیور/نیوی گیٹرز کا میڈیکل چیک کیا جائے گا۔ شام 6بجے ڈرائیور/نیوی گیٹرز کانفرنس اور کوالیفائنگ راﺅنڈ کے ڈراز ہونگے۔ اگلے روز یعنی 18 نومبرصبح نو تا سہ پہر تین بجے تک سٹاک اور پری پیئرڈ گاڑیوں کا کوالیفائنگ راﺅنڈ چھانگا مانگا ٹیلہ صحرائے تھل میں ہوگا۔ 19 نومبر صبح 9 ساڑھے نو بجے سٹاک کیٹگری میں شامل گاڑیوں کی ریس ہوگی جبکہ 20 نومبر کی پری پیئرڈ اور وومن کیٹگری کی ریس سمیت موٹر سائیکل ریس بھی ہوگی۔ اسی روز کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا جائے گا۔ڈی پی او احمد نواز شاہ نے تھل جیپ ریلی کے وینیوکاوزٹ کیا،اورسکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...