علی موسیٰ گیلانی یوتھ پارلیمنٹرینز فورم کے بلامقابلہ صدر منتخب


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان کی قومی اسمبلی کے یوتھ پارلیمنٹرینز فورم (وائی پی ایف) نے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی کو اپنا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔  صدر وائی پی ایفF کا انتخاب وائی پی ایف کے سرپرست اعلیٰ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری اور ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے بعد ہوا۔ انتخابی عمل کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی مشتاق احمد نے کی۔  وائی پی ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وائی پی ایف  سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کریں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی کو وائی پی ایف کا صدر منتخب ہونے پر  اس یقین کا اظہار کیا کہ ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی وائی پی ایف کو ایک فعال فورم میں تبدیل کر دیں گے۔
  علی موسیٰ گیلانی

ای پیپر دی نیشن