مظفرآباد(نما ئندہ خصو صی)فوڈ اتھارٹی کی دارالحکومت میں کاروائیاں جاری۔ غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف۔ بھاری جرمانے عائد۔آج بروز سوموار ٹیم فوڈ اتھارٹی نے راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں دارالحکومت کے مختلف بازاروں کا معائینہ کیا۔ دوران معائینہ خاص طور پر بیکرز اور پروڈکشن یونٹس کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مغائر اشیاء خورونوش کی تیاری پر متعدد فوڈ بزنس پر جرمانے عائد کئے گئے اور غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف کر دی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ غیر معیاری اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ؎