اسلام گڑھ(نامہ نگار) پیپلز کالونی وارڈ نمبر6سے آزاد امیدوار برائے کونسلر ابرار حسین بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوجائیں گے۔الیکشن جیت کر اپنی وارڈ میں بلا تفریق کام کرؤں گا۔اہلیان چوکنڈا محمدی محلہ اور پوری وارڈ سے جن لوگوں نے سپورٹ کا یقین دلایا ہے ان کو مایوس نہیں کروں۔لوگوں کی خدمت میرا منشور ہے۔اس موقع پر ابرار حسین بٹ نے تمام عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہوا تو وارڈ بلاتخصیص ترقیاتی کام کروں گا۔ عوامی خدمت میں میرا مشن ہے ۔اہلیان چوکنڈا محمدی محلہ اور پوری وارڈ سے جن لوگوں نے سپورٹ کا یقین دلایا ہے ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بلدیاتی چنائو سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے: ابرار بٹ
Nov 09, 2022