ملتان(سپیشل رپورٹر )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وفات پا جانے والے وکلاء جسٹس فخر النسائ،سابق چیف جسٹس لاہور محمد قاسم خان کی والدہ،چوہدری افتخار، فخر چھاوڑی،نشاط اکرم ڈاہا،سفیان قادر قریشی،ملک محمد افضل،چوہدری فقیر محمد کی اہلیہ،چوہدری عمران کی والدہ،چوہدری اعجاز کے بھائی،فرزانہ سلیمان کے بھائی،سلیمان خالد، فہد خالد کے والد،طاہرہ شہزادی کے بھائی اور والدہ،مہر مختار چاون کے بھائی،مہر شیر بہادر کی والدہ،رانا محبوب عالم کی والدہ،ملک زوار حسین کے بھائی،شیخ نوید ظفر کے والد،ملک حبیب،ملک صدیق ڈوگر کے بھائی،سید مقبول حسین بخاری کے والد اور سید حماد رضا کے چچا کی وفات پر تعزیتی اجلاس سے صدر میاں عادل مشتاق، سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی،مرزا عزیز اکبر بیگ،ملک رفیق رجوانہ، ملک حیدر عثمان، حبیب اللہ شاکر،چوہدری فقیر محمد،رانا آصف سعید،سید بدر رضا گیلانی،،فرزانہ سلیمان، اورنگ زیب بلوچ،ممتاز نور ٹانگرہ،طاہر چوہدری،بشیر احمد گجر،عثمان شریف کھوسہ،مخدوم معشوق حسین شاہ، چوہدری محمد اکرم،ملک محمد ظفر اقبال،سردار فخر جہاں دریشک،رانا معراج خالد،فہد خالد،نوید ہاشمی،عابد بھٹہ،اشرف قریشی،امجد خان، وسیم خان ، مہرالنسائ، ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ جسٹس فخرالنساء اور افتخار چھاوڑی ترقی پسند تحریک کا حصہ رہے وہ پختہ سیاسی سوچ کے حامل دانشور تھے انھوں نے ملکی سیاست سمیت وکلاء تحریک میں بھی بھرپور کردار ادا کیا افتخار چھاوڑی 1987 میں ہائیکورٹ بار ملتان کے نائب صدر رہے اور وکلاء کی فلاح و بہبود میں یش پیش رہے آخر میں محمد اشرف قریشی نے وفات پانے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔
ہائی کورٹ بار