زرعی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر کسان اتحاد کی لانگ مارچ کی دھمکی

Nov 09, 2022


 ملتان ( خبر نگار خصوصی) زرعی پیکج کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر کسان اتحاد کی لانگ مارچ کی دھمکی تفصیل کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے وزیراعظم  کے زرعی پیکج کے تحت زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لئے اعلان کردہ احکامات کے  نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے 13 روپے فلیٹ  یونٹ کی بجائے تقریبا  30 روپے فی یونٹ کے حساب  سے اکتوبر کے بل جاری کردیئے۔جس میں پہلے والے پانچ قسم کے ٹیکس بھی شامل کر دئیے۔زرعی صارفین اس وقت سخت غم و غصے میں ہیں۔اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔کسان اتحاد کے بانی پروفیسر ملک اسلم ،محمد مسعود ربانی ،نوید اقبال ملک،میاں عامر وٹو،  ملک سلیم،رانا اشرف نے وزیراعظم پاکستان سے پاور ڈویژن کے خلاف سخت ایکشن  لینے کے ساتھ فوری طور پر 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ کے حساب سے نوٹیفیکیشن جاری کریں۔تاکہ غریب کسان گندم کی بجائی بروقت کرسکے۔دو دن کے اندر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔اتنے زیادہ بھاری رقم والے بل ادا نہ ہو سکیں گے۔غریب کا شتکار دوبارہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ  بھی کریں گے۔اور دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
کسان اتحاد 

مزیدخبریں