گریجویٹس ملازم بننے کی بجائے کاروباری اور آجر بنیں: ڈاکٹر تبسم افضل


وہاڑی(طارق سعید سے)ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل نے کہا کہ عالمی جامعات کی درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی نے اعلی مقام حاصل کیا ہے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو پاکستان  اور پاکستان سے باہر ایک عظیم ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے قومی سطح پرسی یو آئی پاکستان میں تیسرے، تحقیق میں دوسرے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی ٹی میں پہلے نمبر پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیوہاڑی کیمپس کے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے ڈگری مکمل کرنے والے فارغ التحصیل طلبا وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ  قوم کیلئے رول ماڈل بنیں اور دوسروں سے اچھابرتاؤ کریں آپکواپنی زندگی سے تمام منفی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ گریجویٹس  ملازمتوں کی تلاش کی بجائے کاروباری اور آجر بنیں۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے  ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق ایس  نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس وہاڑی میں 5 شعبہ جات ہیں جن میں 12 مختلف انڈر گریجویٹ، 6 گریجویٹ اور 3 پی ایچ ڈی پروگرامز میں 200 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اب تک، 5000 سے زائد طالب علموں نے یہاں سے گریجویشن کیا ہے۔پروفیسر شوکت نے مزید کہا کہ سی یو آئی وہاڑی کا مشن سیکھنے اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور اس مقصد کو عملی جامہ پہنانا ہے۔کامسیٹس نے  39 پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور  560 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم،والدین،  معززین اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اکٹر تبسم افضل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...