نان بینکنگ کمپنیوں کیلئے اسٹینڈرڈ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن متعارف 



اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی رجسٹریشن میں آسانی فراہم کرنے کے لئے، این بھی ایف سیز کے مختلف شعبوں کے لئے معیاری میمورنڈم آف ایسوسی ائیشن متعارف کروا دئے ہیں۔ سٹینڈرڈ میمورنڈم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جہاں سے بطور این بی ایف سی رجسٹریشن کروانے کی خواہشمند کمپنیاں ڈاون لوڈ کر کے استعمال کر سکتی ہیں۔ جن شعبوں کے سیٹنڈرڈ میمورنڈم جاری کئے گئے ہیں ان میں پرائیویٹ پنشن فنڈز، رئیل اسٹیٹ مینمنٹ، ایسٹ مینجمنٹ، مائیکرو فنانس، ڈیسکاوئنٹنگ سروسز، ہاوسنگ فنانس، لیزنگ ایڈوائزری، انوسٹمنٹ فنانس اور سکیورٹیز ایڈوائزرز اور فیوچر ایڈوائزر کے سیکٹر شامل ہیں۔ اس سہولت سے این پی ایف سء کمپنی کی رجسٹریشن آسان ہو جائے گی اور میمورنڈم بنانے کے لئے ماہرین کی خدمات کی ضرورت نہیں رہے گی۔   واضح رہے کہ، ایک سو سے زائد شعبوں میں رجسٹریشن کے لئے کمپنیوں کے سٹینڈرڈ میمورنڈم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر پہلے ہی دستیاب ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن