تابانی کالج نے فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا



کراچی (اسپورٹس رپورٹر)تابانی کالج نے فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تابانی کالج انٹر کیمپس فٹسال ٹورنامنٹ منی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ فائنل میں پی ای سی ایچ ایس کیمپس نے نارتھ ناظم آباد کیمپس کو1-3سے شکست دی۔ پی ای سی ایچ ایس کیمپس کی طرف سے بابر نوید نے 3گول سکورکئے۔ نارتھ ناظم آباد کیمپس کی طرف سے محب الرحمان نے ایک گول کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تابانی کالج سید وزیر الحسن نے مہمان خصوصی اور منیجر ایجوکیشن سیدہ نادیہ حسن نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عظمت پاشانے مہمانوں کا تمام کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...