کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے دوران بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔ سڈنی میں بدھ کی صبح آج بارش کے 8سے 24فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے،درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15سے 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
پاکستان‘ نیوزی لینڈ سیمی فائنل بارش کے 8سے 24فیصد امکانات
Nov 09, 2022