لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے: ارقم خان،صدیق مہر

Nov 09, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں ارقم خان، چوہدری صدیق مہر، علی اشرف مغل، میاں طارق محمود ، مستنصر محمود ساہی ،خالد عزیز لون، چودھری محمد طارق گجر، چوہدری محمد سعید گجر، جمال ناصر چیمہ، ایس اے حمید ،رضوان اسلم بٹ، لالہ اسد اللہ پاپا، چوہدری محمد علی، محمد افضل چیمہ، ڈاکٹر طاہر شہزاد، میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ، محمد یحیی بٹ، چوہدری رضوان چیمہ، شکیلہ سلیم رانا، سید حسن جعفری ، مصطفی خالد عزیز لون ، عثمان صدیق مہرنے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے وزیر آباد سے دوبارہ لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے لاکھوں افراد پر مشتمل قافلہ دوبارہ وزیرآباد سے شامل ہو گا اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

مزیدخبریں