حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مدھریانوالہ میں سولہ سالہ علیشاہ کی والدہ سمیرا نے اسکے سوتیلے باپ اور ماموں سے ملکر گڑھی اعوان کے رہائشی 40سالہ شخص سلمان سے 5لاکھ روپے لئے اور علیشاہ کی شادی زبردستی اس سے کروادی جس کے بعد سلمان نے لڑکی پر تشدد کیا تو وہ بھاگ کر والدہ کے پاس آگئی جہاں پر اسکی والدہ سمیرا سوتیلے باپ اور ماموں نے بھی اس پر تشدد کرکے اسے خاوند کے ہاں بھیجنے کی کوشش کی تو لڑکی اپنی پھوپھو کے پاس چلی گئی اور تھانہ صدر میں والدہ سوتیلے باپ اور ماموں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔جس کے بعد پولیس نے اسکی والدہ سمیرا اور خاوند سلمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کے سوتیلے باپ اور ماموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔