بائولنگ اٹیک خطرناک بابر کی واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی  میتھیوہیڈن


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔ میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدر لینڈ زنے جب جنوبی افریقہ کو ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے۔ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے  ٹورنامنٹ میں اتار چڑھا آئے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔ شاہین آفریدی انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بائولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہے جبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔ محمد حارث کی کہانی ایسی ہے کہ سب سننا چاہتے ہیں، اس نے ہر نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور فاسٹ بائولرز کو اچھا کھیلا، اس ٹورنامنٹ میں سب کا اپ ڈائون ہو رہا ہے، بابر ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتا، ایسا وقت سب پر آتا ہے، وہ بڑا پلیئر ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا۔آسٹریلیا میں اگر کوئی گرائونڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گرائونڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بائولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، سائوتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔ پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔موجودہ ورلڈکپ کی شبہات 92کے ورلڈکپ سے ملتی ہے، شاہین آفریدی کا فارم میں واپس آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے، شاہین آفریدی ہمارے بائولنگ اٹیک کی سربراہی کررہے ہیں، تمام بائولرز اور سپنرز اچھی گیند بازی کررہے ہیں، نیوزی لینڈ خطرناک ٹیم ہے ان کے پاس اچھی بیٹنگ اور بائولنگ ہے، نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...