غیر فعال ایسوسی ایشن کالج اساتذہ کے مسائل کا بنیادی محرک‘پروفیسر آغا زاہد

Nov 09, 2022


کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن( پروگریسیو )کے رہنماﺅں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے کالج اساتذہ کودرپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد اور ہر حد تک جانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالج اساتذہ کے مسائل کا بنیادی محرک غیر فعال ایسوسی ایشن ہے۔ہم بلند وبانگ دعوے نہیں کرتے لیکن کالج اساتذہ اس بات کی گواہی دینگے کہ بی پی ایل اے کی تنظیم میں نئی رو ح پھونکنے کا سہرا پروگریسیو کو جاتا ہے ، پروفیسرز برادری ایک بار پھر پروگریسیو کو اپنامینڈیٹ دیں تاکہ تنظیمی پلیٹ فارم سے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے فعال و متحرک کردار اداکیا جاسکے ۔ ان خیالات کااظہار بی پی ایل اے انتخابات میں پروگریسیو پینل کے امیدوار برائے صدارت و سابق صدر بی پی ایل اے پروفیسر آغا زاہد ، امیدوار برائے صدر قلات ڈویژن پروفیسرحسن ناصر ، پروفیسر صالح محمد بڑیچ و دیگرنے منگچر ، قلات ، خضداراور بیلہ کالجز کے لیکچررز و پروفیسرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں