حکومت عبداللطیف شاہوانی پر حملہ کے ذمہ داروں کوگرفتار کرے‘ ثناءاللہ زہری 


کوئٹہ/اسلام آباد ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خضدار میں پارٹی رہنماءملک عبداللطیف شاہوانی اور قبائلی شخص نائب عبدالغنی بنگلزئی ودیگر بےگناہ افراد ہونےوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہاہے کہ ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت پرامن سیاسی ورکرزاور قبائلی افراد پر حملہ کیا جارہاہے اس طرح کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انسان کہنے لائق نہیں ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ پے درپے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جارہے۔حکومت فوری طور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ملک عبدالطیف شاہوانی و دیگر پر بم حملے کے خلاف پیپلز پارٹی پورے صوبے میں احتجاج کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن