کوئٹہ( این این آئی) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری عمران ترین ، حاجی نصرالدین کاکڑ ،ولی افغان ، میر رحیم بنگلزئی ، ملک بہادر ملیزئی ، اسلم اچکزئی ، حسن خلجی ، محمد جان آغا درویش ،حاجی ظہور کاکڑ، منظور ترین ، شفیع آغا ، طاہر جدون ، حیدر آغا، نعمت ترین ، امردین آغا، شاہ محمد میاخیل، فیض محمد داوی، بسم اللہ ترین ، غنی آغا ، فیض افغان، قدیم بڑیچ، اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چمن پاک افغان بارڈر پرسکیورٹی فورسزکی جانب سے تجارت کو نقصان پہنچانے کیلئے مسلسل مختلف حیلے اور بہانے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے چمن کے مقامی تاجربرادری نان شبینہ کامحتاج بن گئے ہیں۔ انجمن تاجران بلوچستان سے اعلیٰ عسکری و صوبائی حکومت نے مذکورہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے مگر عرصہ 2 سال گزرنے کے بعد بھیکچھ نہ ہوسکا۔ ہم کورکمانڈرسمیت دیگراعلیٰ ذمہ دارحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کو سنجیدہ لیکر حل کرے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔