شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ صرف ایون فیلڈ والوں کیلئے ہے۔ 76 سال سے ملک میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کیے جا رہے ہیں اور حکومتےں بنائی گرائی جا رہی ہیں جوکہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔ تمام جماعتےں لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ نگران حکومت اور دیگر اداروں کے اشارے کنارے واضح کر رہے ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ صرف اور صرف ایون فیلڈ والوں کیلئے ہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ اس کھیل کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔ یہ باتےں انہوں نے چکوال سے پی ٹی آئی این کے رہنما اور ایم این اے کے امیدوار چوہدری قیصر عمران کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ریاض علوی ،ضو ڈار ،اسامہ خان ،میاں خالد ،مرزا اویس ایڈووکیٹ ،عبدالستار بھٹی ،ظفر علی شاہ بھی موجود تھے
لیول پلینگ فیلڈ صرف ایون فیلڈ والوں کیلئے ہے : اخترڈار
Nov 09, 2023