لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے دیگر اضلاع کے بعد راولپنڈی میں گزشتہ روز فری لانسرز کیلئے ای ارن کوورکنگ سنٹر کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب نو کوورکنگ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں۔ ڈائریکٹر ای گورننس پی آئی ٹی بی علی زیب اور ٹیم کے دیگر ارکان بھی تقریب میں موجود تھے۔سنٹر میں فری لانسرز کو کام کرنے کی جگہ‘تیز ترین انٹرنیٹ و دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ملتان‘گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ فیصل آباد و دیگر شہروں میں پہلے ہی سنٹرز کامیابی سے چل رہے ہیں جبکہ منصوبے کے تحت پنجاب میں کل 11 سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔