لاہور(لیڈی رپورٹر) پریس کلب لاہور کے سامنے اساتذہ تنظیموں کے زیر اہتمام اساتذہ رہنماو¿ں رانا لیاقت علی ، کاشف شہزاد چوہدری ، اشفاق یونس کی قیادت میں مردو خواتین اساتذہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں کتبے ، فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اساتذہ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیلی ظلم وبربریت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ اسرائیل کی مدد کرنا بند کرے اور مسلم امہ کو فلسطینی مسلمانوں کی ہر لحاظ سے مدد کرنے کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔ اگر آج مسلم امہ اسرائیلی بر بریت کیخلاف متحد نہ ہوئی تو پھر آئندہ اسرائیل کسی بھی مسلم ملک پر چڑھ دوڑے گا۔ او آئی سی اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اعلان کرے۔ ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی بچوں ، خواتین اور نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کی شہادتیں ضرور رنگ لائیں گی۔ اسرائیلی یہودیوں ریاست نیست ونابود ہو جائے گی اور بیت المقدس یہودی تسلط سے آزاد ہو جائے گا۔ ہر پاکستانی دل و جان سے اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔