کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، شہر کی9 مصروف شاہراہوں کی رپورٹ طلب

Nov 09, 2023

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاو¿ن پلاننگ ونگ بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر کی 9 مصروف شاہراہوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف ٹاو¿ن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاو¿ن پلانر ون سدرہ تبسم نے اپنے اپنے ونگ کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد عی رندھاوا نے 9 اہم سڑکوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کا تفصیلی سروے کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے کمرشل فیس نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔کمشنر لاہور نے ٹاو¿ن پلاننگ ونگ کو کمرشلایزیشن کے حصول میں آئیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت آسان اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ٹاو¿ن پلاننگ ونگ کو کمرشلایزیشن کے پراسس میں سہولت کیلئے واٹس ایپ نمبر لانچ کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کو پراپرٹی کمرشلایزیشن بارے موبائل ایپ، یو اے این اور واٹس ایپ نمبر پر فالو اپ اور معلومات فراہم کی جائیں۔ اقدامات کا مقصد قوانین کا نفاذ اور تصیحی اقدامات کرنا ہے۔ اجلاس میں اویس مشتاق، ٹیپا اقرار حسین،کاشف عمران، ڈائریکٹر ایل اے سی ٹیپا اور ٹاو¿ن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں