سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں کا دورہ کریں تاکہ امتےازی سلوک کا شکار کشمیری قےدےوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور تہاڑ، اتر پردیش، جودھ پور، ہریانہ، پنجاب اوربھارت کی دیگر جیلوں میں بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت اور سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔جبکہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکے دوران لوگوں کے الیکٹرانک آلات اور بنک دستاویزات ضبط کی گئیں۔دوسری جانب ضلع کشتواڑ میں ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع میں کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.5ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز بھارتی شہر ایودھیا سے 215کلومیٹر شمال میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہائی وے پر ٹریفک معطل رہے گی کیونکہ ضلع رامبن میں ناشری کے مقام پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ناشری سے نویوگ ٹنل تک رات 12بجے سے بدھ کی صبح 4 بجے تک ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔
اقوام متحدہ امتیازی سلوک کا شکار کشمیری قیدیوں کی رہائی میں مدد کرے: حریت کانفرنس
Nov 09, 2023