سموگ: پنجاب کے 8 اضلاع‘ ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں کل عام تعطیل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ‘ خبر نگار‘ آئی این پی) پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10نومبر کو تعطیل ہوگی۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔ لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ سمیت متعدد اضلاع کی ضلعی عدالتوں میں 10 نومبر بروز جمعہ تعطیل کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 نومبر بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ سمیت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کی سیشن و سول عدالتیں بند رہیں گی۔ سموگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا۔ لاہور کا فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں سموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے۔ شہریوں کو آنکھوں کی جلن اور پانی بہنے کی شکایات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی زہریلی فضا سے آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں اور طبی مراکز پر مریضوں کا رش لگنے لگا۔ دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق 10 اور 11 نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...