چترال: فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکیورٹی فورسز نے چترال میں آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سات، آٹھ نومبر کی درمیانی شب ضلع چترال کے پاکستان۔ افغان سرحدی علاقے ارسون میں اینٹی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد شدید زخمی ہو گئے۔ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آس پاس کے علاقوں میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...