ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ تبدیل کیا تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا: بلاول

Nov 09, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ آٹھ فروری کو اسی جذبے کے ساتھ تیر پر مہر لگانا ہے۔ آپ کے ساتھ کی وجہ سے وفاقی‘ صوبائی حکومت بنائیں گے۔ پہلی بار جیالا میئر‘ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بھی ہوگا۔ لوگ دیکھیں گے کہ کس طرح ہم کراچی کی ہی نہیں‘ پورے پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ انشاءاللہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔ ملک کے معاشی حالات بُرے ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ پارٹی ٹکٹ کا اعلان ایک ساتھ کریں گے۔ حلقہ بندیوں کے اعلان تک کسی ٹکٹ کا اعلان نہیں کریں گے۔ جب تک ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تھا، ہم ساتھ چلتے تھے، جب بیانیہ تبدیل ہوا تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کا نقصان دونوں جماعتوں کو ہوگا۔ نہ شہباز شریف کو زبردستی وزیر اعظم بنوایا نہ کسی کو وزیر بنوایا۔ ہمارا تو ہمیشہ سے موقف ہے کہ الیکشن ہوں لیکن کسی اور کا پہلے کچھ اور اب کچھ اور موقف ہے۔

مزیدخبریں