لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ

سموگ کی بگڑتی صورتحال،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ،لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ارتضیٰ کمیل کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک ہو گا،جمعرات اور جمعہ کو جزوی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا،ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔ایس پی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹر کیا جائے گا،لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی،پنجاب پولیس اور سیف سٹی جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔شہریوں سے گزارش ہے 4 دن بغیر ایمرجنسی کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ای پیپر دی نیشن