لاہور(لیڈی رپورٹر) علامہ محمد اقبالؒ کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعر، مصنف، ماہر قانون اور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔ آپ نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں بہترین شاعری کی اور سوئے ہوئے ذہنوں کی خودی کو بیدار کرنے کا کام کیا۔قدرت کے رموز و اوقاف کو سمجھاےااورستاروں پر کمند ڈالے ۔ علامہ اقبال کی فکر نے ایک بہت بڑا نتیجہ پاکستان کی صورت میں دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 146 ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام شاہ رح ٹیکنالوجیز نے تحریک پاکستان کیلئے علامہ اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا۔مہمان خصوصی پی ایچ ڈی سکالر(اقبالیات ) میاں ساجد علی تھے۔ شاہ رح ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو حامد سعید نے کہا علامہ اقبالؒ مرد مومن تھے۔