لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا پلان جاری کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج سے12نومبر تک جاری رہے گاجس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے ہر قسم کے میسر ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 3 ایس پیز،7 ڈی ایس پیز،37 انسپکٹر/ایس ایچ اوز،237 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔رائیونڈ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائےگا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کی جان ومال اور عزت کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، ہمارے شہداءاورغازی اس بات کا ثبوت ہیں۔ عوام ہماری اے سی آرز لکھتے ہیں،عوام کی صحیح معنوں میں خدمت ہی ہماری اے سی آر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے والنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے شرکاءکو پولیس کی ورکنگ بارے بریفنگ کے دوران کیا۔
تبلیغی اجتماع رائیونڈ ‘ 3ہزار سے زائد پولیس افسر‘اہلکار ڈیوٹی دینگے
Nov 09, 2023