جعلی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد گرفتار

Nov 09, 2023

لاہور(نامہ نگار) شادمان پولیس نے15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اسلام آبادظاہر کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم جان محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس شادمان میں خود کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد ظاہر کر کے رعب ڈال رہا تھا۔ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم جان محمد ڈائریکٹر نہیں ہے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کرواتاہے اور اب تک ڈائریکٹر بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔

مزیدخبریں