لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی گزشتہ 10 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ترجمان آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے گزشتہ دس ماہ میں اغواءبرائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم کے6900 مقدمات چالان کئے،11388ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،176 خطرناک گینگز کے 574 ممبران کو گرفتار کر کے 67کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی جبکہ 779 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 1093 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کئے۔166 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 161 پسٹل، درجنوں رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں اور17مقدمات میں ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات جن میں آئس3 کلو، افیون128 کلو ،ہیروئن اور چرس 173 کلو شامل ہےبرآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا ہے۔