ریونیو اتھارٹی کا ہاوسنگ سکیم پر سیلز ٹیکس چوری ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے راولپنڈی میں واقع ایک ہاوسنگ سکیم کی جانب سے سیلز ٹیکس کی چوری ثابت ہونے پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں واقع مزکورہ ہاو¿سنگ سکیم کا رقبہ 600 ایکڑ پر محیط ہے۔ ہاو¿سنگ سکیم میں 976 اپارٹمنٹ ، 1068 ولاز ، فائیو سٹار ہوٹل ، 0.5 کنال تا 8 کنال ریائشی ولاز ، گالف کلب پر مشتمل ہے۔ پی آر اے حکام نے مذکورہ ہاو¿سنگ سکیم کی جانب سے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر توقیر احمد سجرہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر ثوبیہ انم ، ارسلان طارق اور عدیل احسن نے ہاوسنگ سکیم کے پنڈی آفس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پنڈی میں ہاو¿سنگ سکیم کے ہیڈ آفس میں سے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریکارڈ ضبط کیا ہے۔ پی آر اے حکام کے مطابق ٹیکس میں چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ضبط شدہ ریکارڈ کی ابتدائی چھان بین کے مطابق ہاوسنگ سکیم کی9 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چور نکلی ہے۔پی آر اے 9 ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی بمعہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، مکمل چھان بین کے بعد ٹیکس چوری میں ملوث ہاوسنگ سکیم اور تمام کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن