لاہور(کامرس رپورٹر )مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت فیصلوں اور پالیسیوں کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تاجر تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے درمیان مضبوط روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی ضروری ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سموگ میں اضافے کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات بڑھی ہیں۔