سیمیٹری گروپ لمیٹڈ نے سال 2023ءکی مالی نتائج کا اعلان کر دیا

Nov 09, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر) بزنسس کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس بیسڈ سولوشنز دینے والی کمپنی سیمیٹری گروپ لمیٹڈ نے سال 2023ءکی مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے مالی سال 2023 کیلئے اپنی آمدن 459 ملین روپے ظاہر کی ہے جو پچھلے سال سے 26 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اضافہ گراس پرافٹ کی مد میں 264 ملین روپے رہا جو پچھلے سال سے 50 فیصد زائد ہے۔ گروپ کی مطابق ان کی ایک حصص کی قیمت 0.36 سے بڑھ کر 0.86 ہوگئی ہے جس کی وجہ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجیسن کی ٹیکنالوجیز میں ترقی ہے۔ ایس وائے ایم کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن انجم ندا رحمان کا کہنا ہے کمپنی کی مختصر عرصے میں ترقی کا راز بہترین کسٹمر سروس، پراڈیکٹ ڈویلپمنٹ اور بزنسس کیلئے جدید تخلیقی مارکٹنگ سٹریٹیجیز ہے۔ سیمیٹری گروپ پاکستان میں اپنی طرز کی واحد ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو جدید آرٹیفیشل ٹیکنولوجی کی مدد سے بزنس کمیونٹی کو معیاری مارکٹنگ سولوشنز مہیا کرتی ہے۔

مزیدخبریں