2023ءانسانی تاریخ کا گرم ترین سال بننے کے قریب: سائنسدان

Nov 09, 2023

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) 2023ءانسانی تاریخ کا گرم ترین سال بننے والا ہے۔ یہ بات سائنسدانوں نے رواں ماہ شیڈول اہم موسمیاتی کانفرنس سے قبل کہی ہے۔ یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برگیس نے کہا کہ ہم اب یہ بات لگ بھگ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے اولین 10 ماہ کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.43 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے دریافت کیا کہ گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین اکتوبر تھا جس کے دوران درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ خام ایندھن کو جلانے اور جنگلات کی کٹائی کے باعث فضا میں ماحول کو گرم کرنے والی گیسوں کا اجتماع بڑھ گیا ہے اور اب تک ہمارا سیارہ صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں