آکسفورڈ (نیٹ نیوز) سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن کی پیدائش گاہ سے 18 قیراط سونے سے بنا ٹوائلٹ چرانے والے چار افراد پر فردجرم عائد کر دی گئی۔ 59 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مالیت کا ”امریکہ“ نامی یہ فن پارہ اطالوی فنکار نے بے تحاشا دولت والوں کیلئے بطور طنز بنایا تھا۔ یہ ٹوائلٹ آکسفورڈ شہر کے قریب بلینہیم پیلس میں نصب فن پارے کا حصہ تھا جسے ستمبر 2019ءمیں چرا لیا گیا تھا۔
سونے سے بنا ٹوائلٹ چرانے والوں پر چار سال بعد فردجرم عائد
Nov 09, 2023