فیصل آباد‘ قصور‘ نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) فیصل آباد کے نواحی علاقوں میں اوباشوں نے 2 خواتین اور کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جلال ٹا¶ن میں (ک) گھر میں اکیلی تھی کہ طارق نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ حشمت پورہ کی شازیہ کوثر کو اوباش ملزم غفور احمد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ اسکے 2ساتھی اعجاز وغیرہ پہرہ دیتے رہے۔ تاندلیانوالہ میں ملزم عرفان نے ارشد کے بھتیجےکونامعلوم مقام پر لے جا کر اسکے ساتھ زیادتی کی۔ علاوہ ازیں(ث) لاہور سے بائی پاس پھولنگر عزیزوں کو ملنے بلوکی جا رہی تھی‘ اڈا پر جاننے والاآصف مل گیا جس کے ساتھ اولکھ چلی گئی۔ اولکھ پہنچنے پر آصف نے (ث)کو ملزم ناظم کے حوالے کر دیا جس نے مبینہ طورپر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ دریں اثناءنوشہرہ ورکاںسے نامہ نگارکے مطابق بدروتہ کے ابراراقبال نے (ر) کو گندم اور چاول دلوانے کا جھانسہ دیکر گاو¿ں بلایا اور کھیتوں میں ڈیرہ پر لے جا کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں ملزم نے خاتون کاموبائل بھی چھین لیا اور بتانے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون کی درخواست پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔