لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور ہائیکورٹ میں 2 رکنی بنچ کی عدالتی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے 14 شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔