شیخوپورہ‘ فیروز والا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) تحریک انصاف کے دو رہنما¶ں چوہدری علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ اور سردار سرفراز ڈوگر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دونوں رہنما¶ں کے خلاف آمدن سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ چوہدری علی اصغر منڈا سابق رکن پنجاب اسمبلی اب این اے 115 شرق پور شریف سے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں اور سردار سرفراز ڈوگر پی پی 144 صفدر آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے رات گئے علی اصغر منڈا اور سردار سرفراز ڈوگر کے گھروں پر چھاپے مارے مگر دونوں رہنما اپنے گھروں پر موجود نہ تھے۔
آمدن سے زائد اثاثے‘ اینٹی کرپشن کے علی اصغر منڈا‘ سرفراز ڈوگر کے گھروں پر چھاپے
Nov 09, 2023