سمندری بار کا چیک کینسل‘ نگران حکومت کے اختیارات پر فیصلہ کریں گے: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ نے سمندری بار ایسوسی ایشن کو عدالتی حکم کے باوجود فنڈز جاری نہ کرنے پر سیکرٹری قانون پنجاب احمد علی کمبوہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری قانون کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ سیکرٹری قانون کے تحریری جواب کو چیلنج کریں۔ چیک کینسل کرنے کے نگران حکومت کے اختیار پر فیصلہ کریں گے۔ سیکرٹری کے جواب میں کہا گیا کہ تین ماہ کے عرصے میں چیک کیش نہیں کرایا گیا۔ نگران حکومت نے تین ماہ گزرنے کے بعد چیک کینسل کر دیا۔ عدالت توہین عدالت کی درخواست مسترد کرے۔ جسٹس شاہد کریم نے صدر سمندری بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے چوہدری عدنان کلار ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی بارز کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ تمام بارز ایسوسی ایشنز کو فنڈز کے چیک بھی جاری کر دیئے گئے۔ سمندری بار کو جاری کردہ چیک کیش نہیں ہوا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون پنجاب کو پندرہ دن میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری قانون نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرکے توہین عدالت کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری قانون احمد علی کمبوہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...