اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے ایس آئی ایف سی ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں تیز رفتار صنعت کاری کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں حائل رکاوٹوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور ان کے صنعتی زون کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) اور ڈی جی، خصوصی اقتصادی زونز نے موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش اہم رکاوٹوں اور مستقبل کے خصوصی اقتصادی زونز کے فریم ورک کی ضروریات پر روشنی ڈالی۔