مچھلی منڈی شفٹ ہونے کے باوجود سرکلر روڈ پر فروخت جاری، ٹریفک جام

لاہور (محمد علی جٹ سے) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکلر روڈ مچھلی منڈی نزد اردو بازار کو عوامی شکایات پر حرمین پورہ پرانا راوی پل پر شفٹ کیا گیا مگر سرکلر روڈ پر اب بھی مچھلی کا کاروبار جاری ہے، جس کے حوالے اے سی سٹی کی طرف سے آگاہی لیٹر جاری کیا جا چکا ہے اور متعدد آپریشن بھی کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا مچھلی کے بیوپاریوں اور سرکاری ملازمین نے گٹھ جوڑ کر کے سرکلر روڈ پر ریڑ ھی پر مچھلی فروخت کرنے کی اجازت لینے کا پلان بنایا ہے جس کے لیے پٹواری کی جانب سے فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر ریڑھیاں لگانے کی اجازت دینے کے لیے نظری نقشہ بھی تیارکر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک طرف تو دن رات تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب سرکاری طور پر سرکاری اراضی پر ریڑھیاں لگوانے کی اجازت دینے پرغور کرنا دوہرے معیار کی عکا سی کرتا ہے۔ سرکلر روڈ کے مکینوں کا کہنا ہے ہمارا اصل مسئلہ تو یہاں پر مچھلی کی فروخت ہے جس سے گندگی، بدبو اور ٹریفک جام کے مسئلے پیدا ہوتے ہیں اگر انتظامیہ نے مچھلی فروخت کی اجازت دی تو ہمارے مسائل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...