بھارتی گلوکار بادشاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیاتھا اور اب ان کی مبینہ طور پر ہانیہ عامر سے ملاقات بھی ہو گئی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ملاقات کی خبر ایک تصویر کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اورفوٹوشاپ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
یہ دراصل ایک سیلفی ہے جوہانیہ عامر بنا رہی ہوتی ہے اور بادشاہ ان کے پیچھے کھڑے نظر آتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ بادشاہ اور ہانیہ کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ہانیہ عامر کی اس سیلفی کو ایڈٹ کرکے اس میں بادشاہ کی تصویر شامل کی گئی ہے۔