یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا: انٹونی بلنکن

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کیا جائے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

جی سیون اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ابھی یا جنگ کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کو پُرتشدد حملوں کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے، غزہ کی ناکہ بندی یا محاصرہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مغربی کنارے سے دہشت گردی کا کوئی خطرہ پیدا نہ ہو، تنازع کے اختتام پر عبوری حکومت کی ضرورت ہو سکتی ہے

ای پیپر دی نیشن