لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں گزشتہ روز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا دارین کی کامیابی صرف بندگی الٰہی میں ہے۔ صراط مستقیم صرف احکامات الٰہی اورسنت مصطفیؐ کی اطاعت کا نام ہے۔ امت جب تک احکامات الٰہی کی پابندی کرتی رہی تب تک دنیاپرغالب رہی ۔جب احکامات الٰہی کوپس پشت ڈال دیا ناکامی مقدرٹھہری ۔ رب کریم کی بندگی سے دوری کے باعث انفرادی اوراجتماعی مسائل پیدا ہوئے ۔امت صراط مستقیم سے بھٹک گئی۔ ہر شعبہ زندگی میں ناکامی نے مسلمان کا گھیراؤ کرلیا۔