لاہور(نامہ نگار) بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے شہریوں کیلیے اچھی خبر۔ اب پولیس کریکٹر سر ٹیفکیٹ پر ان کیخلاف درج معمولی نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی سی آر کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ،تیز رفتاری سمیت دیگر معمولی نوعیت کے جرائم کا ریکارڈ کریکٹر سر ٹیفکیٹ پر درج نہیں ہوگا۔
بیرون ملک ملازمت ،تعلیم کیلئے جانیوالے شہریوں کیلئے خوشخبری
Nov 09, 2024