فیروزوالہ(نامہ نگار) شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا کے مختلف نواحی علاقوں میں کیمیکلز زدہ دودھ کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر دودھ جمع کرنے کے نام پر بعض افراد نے ڈیری فارمز بنا رکھے ہیں جہاں منی کنٹینرز میں دودھ جمع کرکے اشیاء خورد ونوش تیار کرنیوالی مختلف کمپنیوں اور شہری آبادیوں کے دکانداروں کو سپلائی کیا جاتا ہے بناسپتی گھی اور پانی میں مختلف کیمیکلز ملا کرروزانہ کی بنیار پر تیار کیا جانے والا ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ فروخت کرکے یہ عناصر تو دونوں ہاتھوں سے پیشہ جمع کررہے ہیں۔
فیروزوالہ:کیمیکلز زدہ دودھ کی تیاری کا انکشاف ،سپلائی جاری
Nov 09, 2024