ایوان اوقاف سیکرٹریٹ کی اَپ گریڈیشن جاری، فرسٹ فلور مکمل 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ایوان اوقاف سیکرٹریٹ کی اَپ گریڈیشن کاکام جاری، فرسٹ فلور مکمل کر لیا گیا۔ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان ِ اوقاف کی پہلی منزل کی اَپ گریڈیشن اور رینویشن مکمل ہونے پر منعقدہ ’’ تقریب قرآن خوانی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایوانِ اوقاف کی 8 منزلہ عمارت کی ری ہبلیٹیشن کیلئے 15کروڑ روپے کی رقم منظور کردی گئی۔ دفاتر کو ماڈرن ورک سٹیشنزکے طور پر ڈیویلپ کیا جائے گا۔ 50 سالہ قدیم، ایوانِ اوقاف، اتحادِ امت کے حوالے سے مکمل تاریخ کا حامل ہے۔ تزئین و مرمت کیلئے نیسپاک اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارشات بھی حاصل کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن