6 رکنی کمیٹی تشکیل ،ٹی این اے ٹیسٹ ہر صورت ہونگے:سکندرحیات

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے گرینڈ ٹیچر الائنس کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے بیشتر امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں گرینڈ ٹیچر الائنس کے 3 ارکان رانا لیاقت، کاشف شہزاد چوہدری اور صفدر چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی ٹی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے مشترکہ وے فارورڈ بنائے گی۔ گرینڈ ٹیچر الائنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ٹی این اے ٹیسٹ ہر صورت ہوں گے، تاہم کمیٹی ٹیسٹ کے حوالے سے طریقہ کار پر اپنی سفارشات دے گی۔ پنجاب حکومت کوئی بھی فیصلہ اساتذہ کو اعتماد میں لئے بغیر کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ اس ضمن میں اساتذہ کی بہتری کیلئے تمام اقدامات ان کی مشاورت سے ہی اٹھائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن