طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس ،مسائل  درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ 

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ہاؤسنگ سے متعلقہ مسائل اور درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا گیا۔طاہر فاروق نے سفٹڈ شدہ فائلوں کی مقررہ مدت میں پراسیسنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ اعتراض اور تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔اجلاس میں سفٹنگ پراسسس میں آنیوالے مسائل اور ان کے حل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن