بھارت ،اسرائیل کی جارحیت ، عالمی امن کو شدید خطرات ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی ، سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا بھارت اور اسرائیل نے اپنی جارحیت اور مظالم سے عالمی امن کو شدید خطرات میں ڈالا ہوا ہے۔ ان علاقوں کے عوام کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں۔ روزانہ بمباری سے ہزاروں افراد شہید ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کسی قانونی اور اخلاقی ضابطے کو تسلیم نہیں کر رہا۔ خوفناک بمباری سے ان کے مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔  عالمی ادارے اس سلسلے میں اپنی خاموشی توڑیں اور انسانیت کے ناطے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ورنہ بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے ان اداروں کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن