ہما رے جملہ مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہی مضمر ہے: ہشام الٰہی ظہیر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدرڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا حکمرانوں کو مغرب کی غلامی کو چھوڑ کر اللہ اور حضور کے نظام کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کرنا چاہئے۔ ہما رے جملہ مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔ اس کے لئے ہما ری تحریک اور جدوجہد مسلسل جا ری ہے۔ خطے میں امن و امان کو فروغ دینا، ملکی سلامتی، استحکام کیلئے ہمارا دینی، اخلاقی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور مقامی عہدیداروں اور رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن